وزیر بلدیات سندھ سعید غنی سے ورلڈ بینک کے ایک وفد نے ملاقات کی۔
وزارت بلدیات سندھ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں صوبے میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ، اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر
پلاننگ لوکل گونمنٹ، تمام ڈی ایم سیز کے ایم سی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
اس
موقع پر صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی کی جانب سے وفد کو صوبائی وزارت
بلدیات کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
وفد نے وزارت بلدیات کے تحت جاری منصوبوں اور اقدامات کو بھی سراہا۔