Oct 09, 2018 08:44 pm
views : 457
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی کے بعد سنبھل گئی، مارکیٹ میں
دو روزہ شدید ترین مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 600 سے
زائد پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج بدترین مندی کے بعد سنبھل گئی۔ مارکیٹ میں دو روزہ
شدید ترین مندی کے بعد تیزی کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
606 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 38504 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 349
کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 173 کمپنیوں کے حصص کے
بھاؤ میں اضافہ، 152 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 24 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔