Oct 09, 2018 08:58 pm
views : 491
Location : Baba Farid Gunj Shakar Shrine
Islamabad- Federal Minister for Religious Affairs addressess
لاہور، اولیاء اللہ کی قربت درگاہوں سے فیض لینا امت کا وطیرہ رہا ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کا کہنا ہے کہ ہماری عقیدتوں
کا معیار اس طرح ہے کہ میں جب چھوٹا سا تھا تو والد نے کہا تھا کہ جب لاہور
جانا ہو اور جب راوی پل سے لاہو رمیں داخل ہوتے ہو تو وہاں پر سب سے پہلے
فاتحہ اور سورۃ اخلاص سلامی کے طور پر حضرت داتا ؒ کے حضور پیش کرو اس کے
بعد سے میں جب بھی جہاز میں لاہور آتا ہوں تو جہاز سے اترتے وقت اور سڑک کے
راستے لاہور پہنچتا ہوں تو ٹول پلازہ سے لاہور کی طرف داخل ہوتے وقت داتا
دربار پر حاضری اور سلام بجا لاتا ہوں ۔ شاید کوئی بھی میرا سیاسی، سرکاری
اور کاروبار سفر ہو کہ لاہور آیا ہوں اور داتا صاحب کے دربار میں حاضری نہ
دی ہو، اس سلامی اور حاضری کو میں باعث خیر، باعث برکت سمجھتا ہوں اور
قیامت کے روز باعث نجات سمجھتا ہوں۔
داتا دربار پر حاضری کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے وفاقی وزیر نور الحق قادری کا مزید کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کی
قربت ،ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا اور ان کی درگاہوں سے فیض لینا ہمیشہ
سے امت کا وطیرہ اور طریقہ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عطائے رسول سلطان ہندحضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری ؒ
جب ہندوستان تشریف لارہے تھے تو ان کے مد نظر ایک بہت بڑا چیلنج تھا کہ
اندھیروں کو کیسے بقائے نور بنایا جائے اور کفرستان میں کیسے اسلام کے چراغ
جلائے جائیں تو انہوں نے اپنے پیر مرشد کے سامنے اپنا مدہ رکھا تو مرشد نے
کہا کہ جب ہندوستان کی سرحد پر پہنچو تو ادھر ایک درویش جو اولیاء اللہ کا
شیر ہے وہ تشریف رکھتے ہیں آپ ادھر چلا کاٹو، وہاں سے فیض لو اور فیض لینے
کے بعد ہندوستان کی طرف رخت سفر باندھ لو تمام ہندوؤں کے دل اللہ تعالیٰ
آپ کیلئے مسخر کردے گا۔