Oct 09, 2018 09:12 pm
views : 475
Location : Different Areas
Karachi- VOXPOP About Dollar Price High
کراچی، ڈالر کی دے مار ساڑھے چار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کا پیشہ خیمہ قرار
پاکستانی روپے کی قدر میں ریکارڈ کمی اور ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند
ترین سطح پر پہنچنے سے عوام سیخ پا ہوگئے، ڈالر کی دے مار ساڑھے چار سے
عوامی اور تجارتی حلقوں میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے۔ ڈالر کی قیمت میں
اضافے سے ملکی معیشت پر انتہائی برے اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہے جبکہ
ماہرین نے تو ڈالر کی قیمت میں اضافے کو مہنگائی کا پیش خیمہ قرار دیدیا۔
اسٹاک ایکسچینج کے تاجر آصف حبیب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ڈالر سب جانتے
ہیں کہ گزشتہ حکومتوں کے معاملات کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا
ہے۔ موجودہ حکومت نہ ہوتی تب بھی یہ ہونا تھا لیکن اس کے اثرات مزید بڑھیں
گے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، ملکی معیشت پر
بھی اس کے اثرات مرتب ہوں گے۔ عوام کو کم از کم چھ ماہ برداشت کرنا پڑے گا،
تکالیف کا سامنا رہے گا، ہم قناعت سے گزارا کرینگے تو انشاء اللہ ہمارے
معاملات معاشی طور پر ٹھیک ہوسکتے ہیں، اوپر سے لے کر نیچے تک تمام عوام کو
خیال رکھنا پڑے گا اور غیر ضروری اخراجات سے بچنا پڑے گا۔
ایک عام شہری محمد دانش کا کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت اتنے بڑے بڑے
دعوے کرکے آئی تھی لیکن ایک سے ڈیڑھ ماہ میں ڈالر کو کہاں سے کہاں پہنچاکر
کھڑا کردیا ہے، موجودہ حکومت ابھی تو آئی ایم ایف کے پاس بھی جارہی ہے،
پہلے کہا جاتا رہا کہ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے، قرضہ نہیں لیں
گے، کسی سے بھیک نہیں مانگے گیں، یہ تو سارے کام پرانی حکومتوں والے ہی
ہورہے ہیں۔ پاکستانی عوام کا تو اللہ ہی مالک ہے، ان پر بھروسہ کرکے عوام
نے ان کو مینڈیٹ دے کر جتوایا اور عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا اور عمران
خان نے قوم کے ساتھ کیا کیا۔