Oct 09, 2018 09:15 pm
views : 489
Location : M.A Jinnah Road
Karachi M.A Jinnah Road Close
کراچی، کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی کی وجہ سے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا
کراچی کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں میں سست روی کی وجہ سے عوام
کو سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے
سے عوام سخت ذہنی اذیت سے دوچار ہیں۔ ایک طرف حکومت کی جانب سے شہر میں
جاری ترقیاتی منصوبے تو خوشحالی کا سبب ہیں لیکن اس کی بروقت تکمیل بھی وقت
کی اہم ترین ضرورت ہے۔
شہر قائد میں بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے جاری گرین لائن منصوبے
میں انتہائی سست روی کے ساتھ کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو
پریشانیوں کا سامنا ہے۔ گرین لائن منصوبے کے تحت ایم اے جناح روڈ پر جاری
ترقیاتی کام کی وجہ سے سڑک عوام کیلئے بندکردی گئی ہے۔
اس حوالے سے ایک مسافر محمد جبران کا کہنا تھالوگوں کو وقتی طور پر تکلیف
کا سامنا تو ہے لیکن جب یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا تو خوشحالی بھی ہوگی،
عوام کو تھوڑی مشکلات کا سامنا تو یقیناًً ہے پل کی تعمیر کے بعد لوگوں کو
سفری سہولیات میسر آئیں گی تاہم زیر زمین کام ہوتا تو زیادہ بہتر ہوتا۔
ایک رکشہ ڈرائیور رضوان مغل کا کہنا تھا کہ سڑک کو کشادہ کیا جانا ٹھیک ہے
اور انڈر پاس خوش آئند ہے لیکن عمران خان نے گیس کو تو مہنگا کردیا ہے،
مہنگائی میں کمی سے غریب لوگوں کو روزگار مل سکے گا، میں پورا دن رکشہ
چلاتا ہوں گیس کی قیمت میں اضافے سے مجھے کچھ فائدہ نہیں ملتا۔