Pakistan’s Prime Minister Shehbaz Sharif holds a high-level meeting with Pakistan’s leading industrialists and business leaders, Visuals available at TNN Services client portal •
Sewage floods Lahore colony as residents fall sick; authorities ignore pleas, Visuals available at TNN Services client portal •
Scorching Heat, Loadshedding Drive Lahore Residents to Canal, Visuals available at TNN Services client portal •
PSX rebounds in early trade, recovers 900 points after Monday's sell-of, Visuals available at TNN Services client portal •
Markets to close at 8pm from June 1 as Pakistan enforces energy-saving plan, Visuals available at TNN Services client portal •
Featured
Oct 09, 2018 10:14 pmviews : 465
Location : PM House
Islamabad- PM Chair Meeting Regard National Education Policy
اسلام آباد، بیورو کریسی کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے، عمران خان
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اداروں میں میرٹ اور شفافیت لانا حکومت
کی ترجیح ہے، بیورو کریسی کے پاس کارکردگی دکھانے کا بہترین موقع ہے۔ حکومت
کی پالیسی اداروں کو غیر سیاسی کرنا ہے، بیورو کریسی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت
رکھتی ہے۔
وزیر اعظم نے 109 ویں مینجمنٹ کورس کے شرکاء سے ملاقات کے دوران مزید کہا
کہ بیورو کریسی پر انتظامی امور کی بڑی ذمہ داریاں ہیں، قوم کی توقعات پر
پورا اترنا بیورو کریسی کیلئے بڑا چیلنج ہے، دستیاب وسائل کے استعمال کیلئے
بہترین مینجمنٹ ضروری ہے، حکومت اداروں میں اصلاحات اور استحکام کیلئے
اقدامات کررہی ہے، تعلیم، صحت اور حکومتی امور میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں،
کرپشن پر قابو پانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومتی پالیسیوں سے
بیورو کریسی کی صلاحیت اور استعداد کار میں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم عمران خان کامزید کہنا تھا کہ بھارت کو جذبہ خیرسگالی کے تحت
مذاکرات کی دعوت دی، بھارت نے پاکستان کی دعوت کا مایوس کن جواب دیا،
بھارتی قیادت خطے کو درپیش بڑے چیلنج سے نمٹنے میں ناکام ہے، برصغیر کی
عوام کا سب سے بڑا مسئلہ غربت ہے۔