اسلام آباد، پاکستان کا قانون ملک کے تمام شہریوں کو مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان سے مختلف چرچز کے بشپس کے ایک وفد نے ملاقات کی۔وزیرا
عظم ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں بشپس کی جانب سے عمران خان کیلئے نیک
تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے دوران وفد کے ارکان کا کہنا تھا کہ مسیحی
برادری وزیر اعظم عمران خان کے ویژن اور نظریات کے ساتھ کھڑی ہے۔موجودہ
حکومت کی پالیسیاں باعث اطمینان ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ ہمارے ملک کا قانون ملک کے
تمام شہریوں کو بغیر کسی امتیاز کے مساوی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ حکومت
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے گی۔
وزیر اعظم نے تعلیم، صحت اور معاشرے کے دیگر شعبوں میں اقلیتی برادری خاص
طورپر مسیحی برادری کی خدمات کو سراہتے ہوئے ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی
اور ملکی ترقی وتعمیر کیلئے ہاتھ سے ہاتھ ملاکر چلنے کی ضرورت پر زور دیا۔