راولپنڈی، پاک فوج کے زیر اہتمام دوسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا آغاز، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے زیر اہتمام دوسرے بین الاقوامی پیسز مقابلوں کا آغاز
ہوگیا ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی
تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر
اہتمام دوسرے بین الاقوامی پیسز مقابلے شروع ہوگئے ہیں، پیسز مقابلے 15
اکتوبر تک جاری رہیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
آرمی
چیف کا کہنا تھا کہ جدید دور میں اعلیٰ حربی صلاحیتیں خصوصی اہمیت کی حامل ہیں،
آرمی چیف نے فٹنس، عسکری عزم کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیسز مقابلے برطانیہ، جنوبی افریقہ، چین،
ملائیشیا سمیت 11 ممالک کی ٹیمیں شریک ہیں، روس، مصر اور ترکی سمیت 7 ممالک
کے مبصرین بھی شریک ہیں۔
کھلاڑی مختلف ایونٹس میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے ایک دوسرے پر برتری
ثابت کرنے کی کوشش کریں گے، ان ایونٹس میں پش اپس، سٹ اپس، چن اپس اور
کومبیٹ افیسینسی ٹیسٹ شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پہلی پیسز چیمپئن شپ 2016 میں منعقد ہوئی تھی جس میں پاکستان
آرمی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ پیپلز لبریشن آرمی چائنا نے
دوسری، سری لنکا نے تیسری اور نیپال نے چوتھی پوزیشن اپنے نام کی تھی