Oct 09, 2018 10:23 pm
views : 447
Location : Domestic Place
Islamabad- Federal Minister Fawad Chaudhry meets Morocco Ambassador
اسلام آباد، وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے مراکش کے سفیر کی ملاقات
وفاقی وزیر اطلاعات چودھری فواد حسین سے مراکش کے سفیر نے ملاقات کی۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو فروغ
دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور
بھائی چارے پر مبنی تعلقات ہیں ۔مراکش کی موسیقی اپنی ایک الگ شناخت رکھتی
ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان فنکاروں ، موسیقاروں کے تبادلے ضروری
ہیں۔ فنکاروں کے تبادلوں سے ایک دوسرے کے کلچر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
ملاقات میں مراکش کے سفیر نے اسلام آباد میں ثقافتی تہوار منعقد کرنے کے حوالے سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا ۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ثقافتی تہوار کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ مراکش سمیت دیگر سفارت خانوں کے ثقافتی تہواروں کیلئے پی این سی اے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔
مراکش
کے سفیر نے 1952میں مراکش کے لوگوں کیلئے پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے پر
اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کیلئے اقدامات کا خیر
مقدم کرینگے ۔