شہریوں سے لوٹ مار میں محکمہ ریونیو ملتان کے ملازمین سب سے آگے، ریونیو
افسران کی غفلت کے باعث محکمے میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر پہنچ
گئی،اسپیشل برانچ نے کرپشن اور لوٹ مار میں ملوث 45 ریونیو ملازمین کی
نشاندہی کر دی
سب رجسٹرار ملتان کا سٹی کلرک اور نائب قاصد کے ذریعے جعلی رجسٹریاں کر کے
لاکھوں روپے رشوت وصولی کا بھی بھانڈا پھوڑ دیا گیا ، ذرائع کے مطابق
ڈپٹی کمشنر ملتان آفس کی جنرل برانچ کا ہیڈ کلرک اہم سیاسی شخصیت کی ایماء
پر جعلی رجسٹریاں کرنے میں ملوث نکلا, محکمہ ریونیو ملتان کے 19 , جبکہ
لودھراں اور وہاڑی کے تیرہ تیرہ ملازمین کرپشن میں ملوث نکلے
ذرائع کے مطابق کمشنر ملتان نے اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر کرپٹ ملازمین کے
خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا , ملتان , وہاڑی ،لودھراں کے ڈپٹی کمشنرز اور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو کو کرپٹ عناصر کیخلاف کارروائی کیلیے مراسلے
روانہ کر دیئے گئے ہیں