راولپنڈی:راولپنڈی: پاک فوج میں تقرریاں: لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی تعینات
پاک فوج میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر تقرریاں اور تعینایاں عمل میں لائی گئی ہیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر ڈی جی آئی ایس آئی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی کو کور کمانڈر منگلا تعینات کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹننٹ جنرل عبدالعزیز کو ملٹری سیکریٹری جی ایچ کیو جب کہ لیفٹیننٹ جنرل وسیم اشرف کو آئی جی آرمز تعینات کردیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی چیف آف لاجسٹکس، لیفٹیننٹ جنرل محمد عدنان وائس چیف آف جنرل اسٹاف اور لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر کور کمانڈر پشاورتعینات کیا گیا ہے۔