Oct 10, 2018 01:35 pm
views : 332
Location : Domestic Place
Karachi Ali Zaidi meets Waseem Akhtar
کراچی: علی زیدی کی وسیم اختر سے ملاقات
وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی زیدی نے میئر کراچی وسیم اختر سے ملاقات
کی،ملاقات میں کمشنر کراچی صالح فاروقی اور چیئرمین کے پی ٹی ریئر ایڈمرل
جمیل اختربھی موجود تھے۔ ملاقات وزارت ساحلی امور کے کراچی میں واقع دفتر
میں ہوئی۔
ملاقات میں سیوریج کے گندے پانی کو سمندر میں پھینکنے سے روکنے پر اتفاق
کیا گیا۔ سیوریج کے پانی کیلئے ٹریٹمینٹ پلانٹ کے قیام پر تبادلہ خیال کیا
گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی زیدی کا کہنا تھا کہ کے پی
ٹی ٹریٹمینٹ پلانٹ لگانے کیلئے پلاننگ کر رہی ہے۔وزارت ساحلی امور کی زمین
پر غیر قانونی قبضہ ہر صورت ختم کروایا جائے گا۔ سیوریج کے پانی کو ٹریٹ
کرکے انڈسٹری کے زیراستعمال لایا جا سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ مزید کیمیکل
اور غلاظت سے بھرا ہوا پانی سمندر میں نہیں پھینکا جا سکتا۔