رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئر مین تعینات
کردیئے گئے، وزیراعظم عمران خان نے منظوری دے دی نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے نوجوانوں کی نمائندگی کے لئے عثمان ڈار
بہترین انتخاب ہیں،یوتھ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لئےانقلابی اقدامات
کئے جائیں گے
سوشل میڈیا پر رہنما پی ٹی آئی عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے
جو اعتماد ظاہر کیا اس پر پورا اتروں گا،سابق دور حکومت میں یہ عہدہ مریم
نواز کے پاس تھا،وزیراعظم نے نوجوانوں کو صحیح معنوں میں با اختیار بنانے
کا ٹاسک سونپا ہے, سابق دور حکومت میں لیپ ٹاپ اسکیم میں کی گئی مبینہ
کرپشن کے آڈٹ کی جائے گی
ان کا مزید کہنا تھا کہ سابق حکومت میں لیپ ٹاپ مہنگے داموں خرید کر قومی
خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔اس ملک کے نوجوانوں کو حکومتی سرپرستی میں ترقی
کے مواقع دیں گے, مکمل تیاری کے ساتھ نوجوانوں کے لئے زبردست پالیسیز اور
اسکیم لانچ کریں گے, نوجوانوں کو کامیاب روزگار اور بہترین ٹریننگز مہیا
کرنا اولین ترجیح ہو گی