Oct 10, 2018 04:39 pm
views : 318
Location : Domestic Place
Lahore-Abdul Rahman declared retirement from international cricket
لاہور؛ چیمپئن لفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا
چیمئپن لفٹ آرم اسپنر عبدالرحمن نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کر دیا ہے عبدالرحمن نے پاکستان کی طرف سے 22 ٹیسٹ میچز میں 19وکٹیں حاصل
کیں، ان کا ٹیسٹ کرکٹ میں 11 گیندوں پر 5 وکٹیں لینے کا عالمی ریکارڈ بھی
یادگار ہے، عبدالرحمن نے 31 ون ڈے میں 30 جبکہ 8 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 11
آؤٹ کیے ، عبدالرحمن نے 179 فرسٹ کلاس میچز میں 640 وکٹیں لیں
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبد الرحمن کا کہنا تھا کہ کیریئر میں سپورٹ کرنے
پر شاہد آفریدی اور مصباح الحق کا مشکور ہوں،خواہش تھی کے ٹیسٹ کرکٹ میں
سو وکٹیں مکمل کرنے کا موقع ملتا،اپنے کیریئر پر فخر ہے پاکستان کی کئی
فتوحات میں اہم کردار ادا کیا،سعید اجمل کے ساتھ ملکر انگلینڈ کو وائٹ واش
کرنا ہمیشہ یاد رہے گا