Oct 10, 2018 05:11 pm
views : 459
Location : Police Training College
Lahore- Women Police Passing Out Parade
لاہور،چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹرمیں 424 لیڈی کا نسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ تقریب
چوہنگ پولیس ٹریننگ سنٹرمیں لیڈی کا نسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے خصوصی شرکت کی۔
چوہنگ
پولیس ٹریننگ سنٹر میں پولیس خواتین کانسٹیبلز کے دسویں بیج کی پاسنگ
آؤٹ تقریب کا انعقاد کیا گیا، خواتین اہلکاروں نے پریڈ کے دوران تربیتی
مہارتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب
سردار عثمان بزدار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،سیکرٹری داخلہ پنجاب فضیل
اصغراور ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر سمیت صوبائی وزرا، پولیس افسران
بھی شریک ہوئے، وزیراعلی پنجاب نے پریڈ میں نمایاں کارگردگی دکھانے والی
خواتین کانسٹیبلز میں شیلڈز تقسیم کیں، جس کے بعد ایڈشنل آئی جی اظہر حمید
نے وزیراعلی کو اعزازی سوینئیر پیش کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا
سامنا ہے مگر ہمیں فخر ہے کہ پنجاب پولیس سمیت دیگر سکیورٹی ادارے ملک کے
تحفظ کا بھرپور عزم رکھتے ہیں،ایڈیشنل آئی جی اظہر حمید کھوکھر نے پاس آوٹ
ہونے والی خواتین کانسٹیبلز کو مبارکباد پیش کی، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ
لینے والی 424خواتین پولیس اہلکاروں نے آٹھ ماہ میں ٹریننگ مکمل کی جو اب
پنجاب کےمختلف اضلاع میں اپنے فرائص سرانجام دیں گی۔