کراچی، پاپوش نگر کی گلی میں گندہ پانی شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
کراچی کے علاقے پاپو ش نگر کے عوام سندھ حکومت کے صفائی ستھرائی کے نا قص انتظامات سے پریشان ہیں۔
ٹھاٹے مارتا یہ پانی ،کسی سمندر یا جھیل کا منظر نہیں بلکہ شہر قائد کے
علاقے ناظم آباد پاپوش نگر کی گلیوں میں بہتے ہوئے گندے پانی کا ہے جو
سندھ حکومت کی نا اہلی اور نا قص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سیوریج
کا گندہ پانی نہ
صرف راہ گیروں بلکہ سیکنڈری اسکول کے سامنے جمع ہونے سے مستقبل کے
معماروں کیلئے مشکلات کا باعث بنا ہوا ہے ۔
اطراف کے مکینوں کا بدبو سے سانس لینا اجیرن ہوگیا ہے، گندے پانی کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی بہات اور بیماریاں پھیلنے لگیں۔
متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی مناسب بندوبست کیا جائے۔