Oct 10, 2018 07:39 pm
views : 452
Location : Pakistan House
Karachi- PSP Leaders Press Conference
کراچی،حکومت نے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھنے کی تیاری کرلی ہے،ڈپٹی میئر کراچی
ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ
کا کہنا ہے کہ عمران خان سو دن کا پلان نہ دیتے اگر اس پر عمل درآمد نہیں
کراسکتے تھےآج ملک کا سب سے بڑا مسئلہ قومی خزانے کا ہے،پہلے کہتے تھے کہ
آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے اب ملک کو آئی ایم کے پاس گروی رکھنے کی
تیاری کر رہے ہیں۔
پاک سرزمین کے رہنماؤں آصف حسنین اور ارشد ووہرا نے
پاکستان ہاؤس میں پریس کانفرنس کی اور پاکستان تحریک انصاف کی پالیسیوں
پر تنقید کی۔
ارشد وہرہ کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی
کرے باہر سے درآمد ہونے والی کئی اشیا پر پابندی لگا کر اربوں ڈالرز بچائے
جا سکتے تھے۔
پی ایس پی رہنماآصف حسنین کا کہنا تھا کہ قوم اس وقت کسی
بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہے،حکومت میں کوئی قابلیت نہیں ہے یہ
صرف بھینسیں بیچ سکتے ہیں،جو حکومت نے بجلی اور گیس مہنگی کی ہے غریب آدمی
کس طرح برداشت کرے گا۔
آصف حسنین نے کہا کہ تیسری بار آئی ایم ایف کے
پاس جانے سے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے،پاکستان تحریک انصاف والوں
نے غریب آدمی کو سہانے خواب دکھا کر بے وقوف بنایا ہے،نواز شریف کی حکومت
سے لوگ تنگ تھے اس لئے تبدیلی کو ووٹ دیا لیکن اب پی ٹی آئی والے بھی سارا
بوجھ عوام پر رکھ رہے ہیں۔