Oct 10, 2018 07:43 pm
views : 358
Location : Domestic Place
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلام آباد، کل جماعت حریت کانفرنس کی جانب سے دفتر خارجہ کے باہر کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام آباد میں کل جماعت
حریت کانفرنس کی جانب سے دفتر خارجہ کے باہر کشمیرمیں جاری بھارتی مظالم کے
خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرے میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے مرد و
خواتین کارکنان نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز ور بینرز اٹھا
رکھے تھے جن پر بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیرکی آزادی کے حق میں نعرے
درج تھے۔
اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی گئی۔
ذرائع
ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے
رہنما عبدالحمید لون کا کہنا تھا کشمیر میں آٹھ لاکھ فوجی انسانی حقوق کی
سنگین خلاف ورزیاں کر رہے ہیں،ہم اقوام متحدہ کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ وہ
کشمیر سے متعلق اپنی قرار دادپر عملدر آمد کرائے۔