Oct 10, 2018 09:09 pm
views : 374
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 287 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ (10 اکتوبر
2018) کو مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کا رجحان غالب رہا، پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 287 پوائنٹس کے غیر معمولی اضافے کے بعد 38792 پوائنٹس کی
سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 352 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 159 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 174 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 19 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔