لاہور، ایل ڈی اے کا مختلف علاقوں میں غیر قانونی بستیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی(ایل ڈی اے) کے تحت لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم
غیر قانونی بستیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ ایل ڈی اے نے کسی بھی
مزاحمت سے بچنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری اپنے ہمراہ رکھی ہوئی ہے۔
پنجاب بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف ضلعی حکومتوں کا ایکشن جاری ہے، آج ایل
ڈی اے بھاری مشینری کے ساتھ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں آپریشن کیلئے
پہنچی۔ ایل ڈی اے کے عملے نے آپریشن کے دوران غیر قانونی دکانیں، تھڑے اور
دیگر تعمیرات مسمار کرکے سرکاری اراضی واگزار کرالی۔ ایل ڈی اے کے عملے نے
قبضہ مافیا کے احتجاج کے باوجود اپنی کارروائی جاری رکھی۔
ایل ڈی اے کے آپریشن کے دوران لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور ایل ڈی اے کے آپریشن کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔