Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 10, 2018 10:21 pm views : 497

Location : PM House

Islamabad- Housing project will help realize dream of shelter for poor, PM Imran
  • Urdu

اسلام آباد، وزیرِاعظم عمران خان کا’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ بنانے کا اعلان

وزیرِاعظم عمران خان نے’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر ہمارا ہدف  ہیں جو پانچ سالوں کے اندر بنائے جائیں گے۔
اسلام آباد میں’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سالانہ  دس ارب  ڈالرز کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، اگر ملک میں منی لانڈرنگ کو روکا جاتا تو قرضوں کے پیچھے نہ جانا پڑتا۔ ہمیں قرضوں کی قسطیں واپس کرنے کیلئے  پیسہ چاہیے۔
وزیرِاعظم نے بتایا کہ مملکت کا نظام چلانے کیلئے ہمارے پاس دو راستے تھے، ایک راستہ دوست ممالک کی مدد اور دوسرا آئی ایم ایف ہے۔ تاہم لوگ ایسے بتا رہے ہیں جیسے کوئی قیامت آ گئی ہے۔ اصلاحات کے اثرات چھ ماہ بعد آئیں گے، ہم اپنے اداروں کو ٹھیک کر رہے ہیں۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا بڑا خسارہ ہے، اٹھارہ ارب ڈالر کا خسارہ پچھلی حکومت سے تحفہ ملا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اللہ نے بے شمار وسائل سے نوازا لیکن بد قسمتی سے ملک میں گڈ گورننس نہیں تھی، حوصلہ رکھیں، تھوڑی دیر مشکل دور سے گزرنا پڑے گا، وقت زیادہ دور نہیں اچھا وقت آئے گا۔
وزیرِاعظم عمران خان نے’’نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی‘‘ کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈو آپریشن دے گی اور اسے میں مانیٹر کروں گا جبکہ ہاؤسنگ اسکیم میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ بھی کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری بہت بڑا ایشو ہے، عام آدمی کبھی گھر بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتا، اس ہاؤسنگ سکیم منصوبے کی وجہ سے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ ہاؤسنگ سکیم ملک میں خوشحالی لے کر آئے گی، اس منصوبے کے ساتھ 40 صنعتوں کا تعلق ہے جو چلیں گی، پچاس لاکھ گھر ہمارا ٹارگٹ ہیں جو پانچ سالوں کے اندر بنائے جائیں گے۔ غریبوں کو گھر اور نوجوانوں کو نوکریاں ملیں گی۔ پاکستان اللہ کا تحفہ ہے، آنے والے دنوں میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے  بھی پروگرام لا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں قوم کوکہنا چاہتا ہوں کہ اونچ نیچ آتی رہتی ہے، اس سے گھبرانا نہیں چاہیے، دس سے بارہ ارب ڈالر کا برا وقت ہے، مشکل وقت سے نکل جائیں گے۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی ملازمین کے لیے کل سے ہاؤسنگ سکیم شروع ہو جائے گی، اتھارٹی بننے تک  سترہ ارکان  کی ٹاسک فورس بنا رہے ہیں۔ پہلا پراجیکٹ وفاقی حکومت پرائیویٹ سیکٹر کیساتھ مل کر فیڈرل ایمپلائز کالونی کل سے شروع کرے گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں کچی آبادیوں سے متعلق ڈیٹا جمع کر رہے ہیں، کچی آبادیوں میں بڑی عمارتیں بنا کر سہولیات فراہم کریں گے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved