Oct 10, 2018 10:24 pm
views : 372
Location : Federation House
Karachi- Governor Sindh Addresses in Federation House
کراچی، وفاق اور صنعتکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا ، گورنر سندھ
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت صنعتکاروں کے مسائل
حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی تاکہ وہ ملک کی معاشی تعمیر وترقی
میں اپنا کردار ادا کرسکیں۔ اس ضمن میں وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت
پاکستان، کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، صنعتی ایسوسی ایشنز کے
نمائندوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے تاکہ وہ ہر ماہ اجلاس منعقد
کرکے مسائل کے لئے سفارشات اور حکمت عملی تیار کرسکے۔ بحیثیت گورنر سندھ
وفاق اور صنعتکاروں کے درمیان پل کا کردار ادا کروں گا کیونکہ میں بھی آپ
ہی لوگوں میں سے ہوں۔
فیڈریشن ہاؤس کے دورے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل
کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سائٹ ایسوسی ایشن کو کہا ہے کہ فائر بریگیڈ
دینا چاہتا ہوں، کراچی چیمبر کو بھی کہا ہے کہ وہ فائر بریگیڈ لیں اور خود
اس کو مینٹین کریں، اب فیڈریشن ہاؤس کو بھی پیشکش کرتا ہوں اگر ان کے پاس
مناسب جگہ ہے تو وہ ہمارے پارٹنر بن جائیں۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ گرین لائن بس منصوبہ مکمل ہوچکا ہے اور اس
کا انفرااسٹرکچر بھی تقریباً مکمل ہوگیا ہے، بس اب ہم پارٹنر ڈھونڈ رہے
ہیں۔ ملک کا خزانہ اس وقت خالی ہے، ملک چلانے کیلئے چھ ہفتے کے پیسے ہیں
اور ایسے موقع پر ٹیکس ریفنڈ کی بات کریں تو شاید مناسب نہیں ہوگا۔