Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 10, 2018 10:33 pm views : 353

Location : Punjab Assembly

Lahore- Hamza Shehbaz warns PM Khan against 'imprisonment threats'
  • Urdu

لاہور، (ن) لیگ کا پنجاب اسمبلی کے باہر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف دھرنا، شدید احتجاج

div align="right"> مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی کے باہر شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف دھرنا دیا اور شدید احتجاج کیا۔
مسلم لیگ (ن) کے ارکان پنجاب اسمبلی پارٹی کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے پنجاب اسمبلی پہنچے تو حکومت نے احتجاج کو ناکام بنانے کے لیے پنجاب اسمبلی کے مرکزی گیٹ کو خاردار تاریں لگا کر مکمل طور پر بند کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔
لیگی ارکان اسمبلی نے مل کر دروازے کو کھولنے کی کوشش کی تاہم پولیس اہلکاروں نے ان کی کوشش ناکام بنادی۔ لیگی ارکان اسمبلی خاردار تاریں پھلانگ کر اور رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسمبلی کے احاطے میں داخل ہوگئے۔
اپوزیشن رہنماؤں نے اسمبلی کے داخلی دروازے پر دھرنا دے کر احاطے میں ہی اپنی اسمبلی سجالی اور احتجاجی اجلاس منعقد کیا۔ لیگی رہنماؤں نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور شہباز شریف کی گرفتاری پر سخت احتجاج کیا۔ لیگی ارکان اسمبلی نے پلے کارڈز اٹھا رہے تھے جن پر انتقامی سیاست بند کرو اور شہباز شریف کو رہا کرو کے نعرے درج تھے۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے  احتجاجی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان میں منتخب اراکین اسمبلی کی بات سننے کا حوصلہ نہیں ہے، پنجاب اسمبلی کو نہیں بلکہ جمہوری نظام پر تالہ لگایا گیا ہے، ایسا نیا پاکستان صرف آپ کو مبارک ہو، ہم میدان میں نکلیں گے جلسے کریں گے اور اسمبلیوں کے دروازے بھی کھلیں گے۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان پہلے بنی گالا کی تجاوزات کا حساب دو پھر غریب ریڑھی والوں کے خلاف کارروائی کرنا ، آپ کے سینئر وزیر نے اربوں کا غبن کیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی کا بیٹا این آئی سی ایل کیس میں اندر رہا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل کے مقدمے میں پیسے دے کر جان چھڑوائی ، کیا پاکپتن کیس نیا پاکستان کی مثال ہے۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved