کوئٹہ
پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی کے جنرل سیکرٹری ملک
عبدالولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ آج وڈھ میں سردار اختر مینگل کے گھر پر
تعینات سیکیورٹی اہلکاروں نے 3 مشکوک افراد کو پکڑا،مسلح افراد سردار اختر
مینگل کے گھر میں داخل ہونا چاہتے تھے،اس وقت پارٹی سربراہ سردار اختر گھر
میں موجود تھے،مسلح افراد کی تلاشی لی گئی تو 3 دستی بم اور اسلحہ برآمد
ہوا۔
ولی کاکڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے رہنماؤں کے ساتھ اکثر ایسے واقعات
پیش آتے ہیں،بتانا چاہتے ہیں ایسے ہتھکنڈوں سے ڈریں گے نہیں،بلوچستان نیشنل
پارٹی پارٹی قومی، جمہوری جماعت ہے ۔
بی این پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ
11 اکتوبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی قلات نوشکی خاران چاغی میں احتجاج کیا
جائے گا،12 اکتوبر کو تربت لسبیلہ حب گوادر آواران گوادر میں مظاہرے
ہونگے،14 اکتوبر کو کوئٹہ، ڈیر مراد جمالی، سبی اور دیگر اضلاع میں احتجاجی
مظاہرے ہونگےجبکہ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر علاقوں میں 15 اکتوبر کو مظاہرے
کیے جائیں گے۔