لاہور: سابق حکومت نے اداروں اور ملکی معیشت کو برباد کردیا، عثمان بزدار
پنجاب کے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کے ساتھ
سابق دور میں کھیلا گیا گھناؤنا کھیل ناقابل معافی ہے، قوم کو وزیر اعظم
عمران خان پر اعتماد ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کپتان سچ بولتا ہے
اور عوام کو سچ بتاتا ہے، قوم کی حمایت سے مشکل حالات سے جلد باہر نکلیں
گے، ہم نے مل کر موجودہ چیلنجز پر قابو پانا ہے۔
دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے مسائل سے آگاہ ہیں،
پی ٹی آئی حکومت کا ہر اقدام عوامی فلاح و بہبود کے لیے ہوگا، وزیراعظم
کے 100 روزہ ایجنڈے سے تبدیلی نظر آئے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پانی، صحت،
تعلیم اور دیگر شعبوں میں کی بہتری کے اقدامات کریں گے، ایسی پالیسیاں
بنائیں گے جن کے بہتر ثمرات سے عوام استفادہ کرسکیں۔