Oct 11, 2018 01:46 pm
views : 937
Location : Domestic Place
Islamabad Famous singer Fakhr ul Alam started mission Parwaz
اسلام آباد:مشہور و معروف گلوکار فخرعالم نے مشن پرواز کا آغاز کردیا
مشہور و معروف گلوکار
فخرعالم نے مشن پرواز کا آغاز کردیا۔فخر عالم نے مشن پرواز کے لئے
امریکی ریاست فلوریڈا سے پرواز کا آغاز کیا، فخر عالم سنگل انجن جہاز کی
پائیلیٹینگ کر کے 26ہزار نوٹیکل مائل کا سفر کریں گے۔
اس
موقع پر ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مشن پرواز میرے بچپن کا خواب
ہے جو اب حقیقت ہونے جا رہا ہے،اگر اس مشن میں کامیاب ہوا تو پوری دنیا کا
چکر لگانے والا پہلا پاکستانی بن جاوں گا۔یہ مشن پاکستان اور پاکستان کے
ہر باشندوں کے نام کرتا ہوں،پاکستان کا پرچم لے کر دنیا کا سفر
کرونگا،پاکستان کی جانب سے امن و محبت کا پیغام دنیا میں پہنچاؤنگا۔