اسلام آباد:فیصل رضا عابدی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
فیصل رضا عابدی کو انسداد
دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے روبرو پیش کیا گیا۔فیصل رضا عابدی
کو ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت لایا گیا۔مختصر سماعت کے بعد عدالت نے سابق
سینیٹر کو 2 روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔
سماعت
سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل رضا عابدی نے کہا کہ سچ کی پہچان
ہی یہی ہے کہ اس میں نرمی نہیں ہو سکتی،جھوٹ بول کر جیتنے سے بہتر ہے کہ سچ
بول کر ہار جاؤ،یہ حق کی آخری آواز تھی جسے دبایا گیا ہے،
ان
کا کہنا تھا کہ حق اور سچ سامنے آ کر رہے گا،رات مجرموں کے ساتھ گزاری
قانون کی بالادستی کا یہی بڑا ثبوت ہے،حق غالب آ کر رہے گا باطل مٹ کر رہے
گا