وزیراعظم
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم
نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی، اسکیم سے کم
آمدنی والوں کوباآسانی گھر میسر آسکیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ
اسکیم سے 40 صنعتوں سے منسلک 60لاکھ افراد کو روزگار ملیگا اور براہ راست
غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔
گزشتہ
روز وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب
تک 10سالوں میں قرضہ بڑھ گیا۔10سے 20 ارب ڈالر کا شارٹ فال ہے،گزشتہ
حکومت18ارب ڈالر کا خسارہ ورثے میں چھوڑ کر گئی۔