Oct 11, 2018 05:38 pm
views : 479
Location : NTDC Chairman Office
Lahore- NTDC Chairman Interview
لاہور، سی پیک کو مارچ 2021ء تک مکمل کرلیا جائے گا، ایم ڈی این ٹی ڈی سی
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر
عمار احمد کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی بنیادی طور پر چار ہزار میگا واٹ
جنوب سے شمال منتقل کرے گی۔ چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو مارچ
2021ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔
ایک خصوصی انٹرویو کے دوران ڈاکٹر عمار احمد کا مزید کہنا تھا کہ بی او ٹی
بیس پر پہلی لائن ہے جو پاکستان میں بن رہی ہے جو تھر پاور ، پورٹ قاسم، حب
پاور اور دیگر پاور پلانٹس تک توانائی پہنچائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ برس قبل نظام میں انیس سے بیس ہزار میگا واٹ
توانائی کی صلاحیت تھی اب تیس ہزار میگا واٹ کی گنجائش ہے۔ این ٹی ڈی سی کو
توانائی کی ترسیل کے معاملے میں کسی بھی پریشانی کا سامنا نہیں البتہ
مختلف مقامات پر کچھ پریشانی ضرور ہوتی ہے جسے فوری طور پر دور کردیا جاتا
ہے۔
ڈاکٹر عمار کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کا کام
بنیادی طور پر دو طرح کا ہے ایک یہ کہ ترقیاتی پروجیکٹ جس کے ذریعے نئی
لائنیں بچھائی جاتی ہیں جو پیداوار کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں دوسرا یہ کہ
پرانے نظام کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے، پیچھے سے زیادہ توانائی آنے کی وجہ سے
اپ گریڈیشن لازمی ہوتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مختلف گرڈ اسٹیشن 1970ء میں تعمیر کئے گئے تھے جو قدرتی
طور پر اپنی گنجائش کے تحت چل رہے ہیں، جس میں ہم مستقل بنیادو ں پر اضافہ
کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ این ٹی ڈی سی کے تحت دس سے بارہ گرڈ اسٹیشنز پر
اضافی ٹرانسفارمر نصب کئے گئے ہیں اور لائنوں کو بہتر کرنے کے علاوہ روات
میں 750 میگا واٹ کا ٹرانسفارمر بھی نصب کیا گیا ہے جبکہ گٹی میں نئے
ٹرانسفارمر کیلئے ٹینڈر منظوری کیلئے گیا ہوا ہے۔