Oct 11, 2018 05:53 pm
views : 341
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Weekly Foreign Office Briefing
اسلام آباد،حالات بھارتی کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کو عوام نے مسترد کردیا،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ
پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے، پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے
کوئی خفیہ پالیسی نہیں، بھارت مذاکرات سے پیچھے ہٹ گیا لیکن پاکستان کسی
بات سے نہیں بھاگ رہا، ہم نے سب سے بات چیت کرنی ہے، ہماری خارجہ پالیسی
میں کوئی ابہام نہیں۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد
بلدیاتی انتخابات کے موقع پر حریت رہنماؤں کی نظر بندی کی مذمت کرتے ہوئے
کہا کہ حالات بھارتی کنٹرول سے باہر ہوگئے ہیں اور بلدیاتی انتخابات کو
عوام نے مسترد کردیا، بھارت اس طرح کے ڈرامے کرکے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش
کر رہا ہے۔
ہفتہ وار بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا
کہ امریکا کے خصوصی مشیر برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کے دورہ میں افغان
مفاہمتی عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں ممالک نے آگے بڑھنے پر اتفاق
کیا، ان کا آنا اس بات کی عکاسی ہے کہ امریکا بھی آگے بڑھنا چاہتا ہے،
افغان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانا امریکا، افغانستان اور دیگر فریقوں
کی ذمہ داری ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور سعودی
عرب کے درمیان سی پیک کی شراکت داری پر بات چیت ہوئی ہے، اس سے متعلق حتمی
معاملات ابھی طے پانے ہیں سی پیک معاہدوں پر کوئی نظر ثانی نہیں ہو رہی، سی
پیک معاہدوں پر نظر ثانی سے متعلق وزیراعظم کے بیان کو درست رپورٹ نہیں
کیا گیا، پاکستان اور چین اسپیشل اکنامک زونز میں تیسرے شراکت دار کی شراکت
کیلئے پر امید ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان خطے میں اسلحے کی دوڑ کے خلاف ہے، پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے کوئی خفیہ پالیسی نہیں۔