Oct 11, 2018 06:58 pm
views : 330
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک روز سنبھلنے کے بعد پھر منہ کے بل آگری، انڈیکس میں 393 پوائنٹس کی غیر معمولی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ایک روز سنبھلنے کے بعد پھر منہ کے بل آگری۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات (11 اکتوبر 2018) کو مارکیٹ میں غیر
معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس میں 393 پوائنٹس
کی غیر معمولی کمی ریکارڈگئی جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس 38398 پوائنٹس کی
سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 318 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 101 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 201 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔