Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Oct 11, 2018 07:03 pm views : 372

Location : PID

Islamabad- Federal Information Minister Press Conference
  • Urdu

پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمے دار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات  فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  ڈاکوؤں سے پیسہ برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، حزب اختلاف  ہماری کوششوں کیخلاف احتجاج میں مصروف ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد  پی آئی ڈی میں  پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ  اپوزیشن کو شہباز شریف پر الزامات کی حقیقت بتانی چاہیئے، پاکستان کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایک دہائی  کے دوران معاشی حالت پر بھی کمیشن بننا چاہیئے۔ پاکستان کے موجودہ حالات کے جو ذمےدار ہیں ان پر مقدمہ چلنا چاہیے۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا حکومت سرکاری زمین بینکوں کورہن رکھوائے گی، سرکاری زمین پر پرائیویٹ سیکٹر گھر بنائیں گے، امریکا میں 75 فیصد قرض لیکر گھر بنائے جاتے ہیں، نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم پر حکومت پیسہ نہیں لگا رہی۔ انہوں نے کہا سرکار کی زمین پر بینک قرض دے گا، پرائیویٹ سیکٹر گھر بنائے گا، ہاؤسنگ اتھارٹی 2 ماہ میں اپناکام شروع کر دے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی آئی اے پر 406 ارب قرض ہے، ایئر وائس مارشل ارشد ملک کو چیئرمین پی آئی اے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ای سی ایل میں 3 ہزار لوگوں کے نام ہیں، چیئرمین پی آئی اے کو کہا گیا ہے کہ ادارے کی مالی مشکلات کو فوری حل کریں، محمد میاں سومر و چیئرمین نجکاری کمیشن ہوں گے۔
انہوں نے کہا عون عباس بپی چیئرمین پاکستان بیت المال ہوں گے، سیاسی انتقام کا نشانہ بننے والوں کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ، ایف بی آر میں اصلاحات کو سامنے لایا جائے گا، کابینہ نے وزیر مملکت شہریار آفریدی کی کارکردگی کو سراہا۔

Recent News

Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks 1:35
Donald Trump Claims US Will Exit Iran War in Weeks
Apr 01, 2026 05:00 pm
Food Authority Team Held Hostage 1:09
Food Authority Team Held Hostage
Apr 01, 2026 03:15 pm
Heartbreaking Video rapidly gone viral 1:26
Heartbreaking Video rapidly gone viral
Apr 01, 2026 02:30 pm
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions 1:20
Pakistan Stock Market Surges, Investors Reap Millions
Apr 01, 2026 01:00 pm
PTI Calls to Gather at Adiala Jail 1:02
PTI Calls to Gather at Adiala Jail
Apr 01, 2026 12:00 pm
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR 1:25
13 Terrorist Killed in KPK , Says ISPR
Apr 01, 2026 11:00 am
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi 1:02
Ali Zafar Wins Defamation Case Against Meesha Shafi
Mar 31, 2026 05:30 pm
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing 1:02
Pakistan and China Hold Key Talks in Beijing
Mar 31, 2026 05:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved