سابق وزیر اطلاعات پنجاب اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ملک احمد خان
کا کہنا ہے کہ یونٹی فام آف گورنمنٹ کے تصور کو ختم کردینے سے معاملات آگے
نہیں بڑھ سکتے، عمران خان کی پوری سیاسی مہم سیاسی مداخلت پر تھی۔
لاہو رپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان کا مزید
کہنا تھا کہ ہم نے بارہا نشاندہی کی لیکن جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی ہے تو
انہیں دِقّت کا اندازہ ہورہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ کیا آئی جی پنجاب محمد
طاہر کی تعیناتی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر کی گئی اور کہا جاتا ہے کہ وہ
حکومت کا حکم نہیں مان رہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات واضح ہونا چاہئیں۔