Oct 11, 2018 08:19 pm
views : 367
Location : Parliament House
Islamabad- Joint opposition sans PPP stages sit-in to protest Shehbaz's arrest
اسلام آباد، شہباز شریف کی گرفتاری، اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا
شہباز شریف کی گرفتاری پر آج پھر شورشرابہ، قومی
اسمبلی کے باہر مسلم لیگ ن کا احتجاج، شاہراہ دستور پر دھرنا، رہنماؤں کا
نیب پر انتقامی کارروائی کا الزام، وزیراعظم عمران خان کو بچہ بچونگڑا قرار
دے دیا۔
مسلم لیگ ن کے ارکان قومی اسمبلی کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر شاہرہ دستور پر
احتجاجی اجلاس ہوا۔ احتجاجی اسمبلی کی صدارت سابق اسپیکر ایاز صادق نے کی، اجلاس کا
آغاز مرتضٰی جاوید عباسی نے تلاوت کر کے کیا۔
احتجاجی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماء مسلم لیگ ن رانا تنویر کا کہنا تھا
کہ شہباز شریف کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔ ہم آئین کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ چیف الیکشن
کمیشن اور نیب کے چیئرمین کو بھی مستعفی ہونا چاہیے۔
رہنماء مسلم لیگ ن شاہدہ کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے باہر اجلاس کر کے بڑا
اچھا لگ رہا ہے، نیب کی طرف سے انتقامی کارروائی کی جارہی ہے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عثمان کاکڑ نے حقیقتوں سے پردہ اٹھایا ہے،
نیب نے شہباز شریف کیخلاف بے بنیاد کیس بنایا۔