Oct 11, 2018 08:21 pm
views : 349
Location : Parliament House
Islamabad- Senator Mushahid Ullah Khan Media Talk
اسلام آباد، فواد چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، سینیٹر مشاہد اللہ خان
پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سینیٹر مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ فواد
چوہدری نے وفاقی وزیر اطلاعات ہونے کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے، انہوں نے
بہت ساری باتیں غلط کی ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے
سینیٹر مشاہد اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے میرے 13
رشتہ دار پی آئی اے میں بھرتی ہیں، جو جھوٹ پر مبنی ہے، میں 1975ء میں پی
آئی اے میں بھرتی ہوا، مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ تبدیلی کی
باتیں کرنے والے لوڈر کہہ کر مزدور سے نفرت کا اظہار کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب فواد چوہدری پیدا بھی نہیں ہوا تھا تب میں نے بی اے ایل
ایل بی کیا تھاا ور میں پی آئی اے میں وائٹ کالر نوکری پر آیا تھا، میرے
بھائی تئیس سال پہلے ریٹائرڈ ہوچکے تھے اور جب وہ بھرتی ہوئے تھے تب میں
نواز شریف کو جانتا تک نہیں تھا، اس وقت ایئر مارشل نور خان چیئرمین پی آئی
اے تعینات تھے جو کہ وزیر اعظم کی بھی سفارش کو تسلیم نہیں کرتے تھے۔