Oct 11, 2018 08:27 pm
views : 489
Location : Domestic Place
Islamabad- Ameer JI Senator Siraj ul Haq Adresess
اسلام آباد، توبہ رحمت کا دروازہ کھولنے کا ذریعہ ہے، سینیٹر سراج الحق
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ انسان کا پہلا
کام توبہ ہے، انسان کو اللہ تعالیٰ نے بہت ساری نعمتوں سے نوازا ہے، اگر
ایک غریب آدمی کہتا ہے کہ اللہ نے مجھے کچھ نہیں دیا ہے تو یہ نہ شکری ہے۔
اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ مرکزی تربیتی نشست سے خطاب کرتے
ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ
اللہ نے بولنے کیلئے زبان، دیکھنے کیلئے آنکھیں، چلنے کیلئے پاؤں، کرنے
کیلئے ہاتھ، کھوپڑی میں دماغ، دھڑکنے کیلئے دل، آسمان کے نیچے چھت کسی نعمت
سے کم نہیں۔ اللہ تعالیٰ نے پہلے انسان پھر مسلمان بنایا ہے، ان نعمتوں کا
جو شکر ادا نہیں کرتا یہ بھی بہت بڑا گناہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کی ان نعمتوں اور امانتوں کے حق ادا کرنے
میں اگر کوئی کوتاہی ہوجاتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ یہ وہی بندے
ہیں جو توبہ کرنے والے ہیں۔ اپنے گناہوں کا احساس کرنے والے ہیں، نبی
مہربان ﷺ کا فرمان ہے کہ میں خود دن میں ستر مرتبہ استغفار کرتا ہوں کیونکہ
توبہ رحمت کا دروازہ کھولنے کا ذریعہ ہے، توبہ دلوں کو اطمینان اور سکون
عطا کرتا ہے۔
انہوں نے تربیتی نشست کے شرکا کو ہدایت کی کہ روزانہ اپنی زندگی میں ذکر اور استغفار
،نبی مہربان ﷺ پر درود وسلام کو وظیفہ بنالیں، فضول باتوں کی بجائے ذکر
واذکار پر زیادہ وقت صرف کریں۔