Oct 11, 2018 08:49 pm
views : 360
Location : Domestic Place
Lahore- PML(N) Leader Hamza Shahbaz Adresess
لاہور،عمران نیازی جعلی مینڈیٹ کے وزیر اعظم ہیں ،نواز شریف قوم کے دلوں کا وزیر اعظم ہے، حمزہ شہباز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی نے
شہباز شریف کو ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ہے ، آج پوری پاکستانی قوم
اورسیاسی جماعتیں سراپا احتجاج ہیں، عزت اللہ کی ذات دیتی ہے جہاں پر شہباز
شریف کا نام آئے گا،ترقی کی مثالیں دی جائیں گی، چین جیسے ملک جو ترقی کی
راہ پر گامزن ہے مثال دیتا ہے کہ یہ پاکستان اسپیڈ نہیں پنجاب اسپیڈ ہے۔
شہباز شریف نے پنجاب کی خدمت کی ہے۔
لاہور میں ضمنی انتخاب کی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو گرفتار کیا جاتا ہے اور
احتساب عدالت کا فیصلہ آتا ہے، جج صاحب کو فیصلے میں لکھنا پڑتا ہے کہ نواز
شریف کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی پاکستانی قوم کا فیصلہ ہے کہ آپ جعلی
مینڈیٹ کے وزیر اعظم ہیں جبکہ نواز شریف قوم کے دلوں کا وزیر اعظم ہے۔
انہوں نے پنڈال میں موجود شرکاء سے ہاتھ کھڑے کرکے 14 اکتوبر کو ہونے والے
ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو ووٹ دینے کا وعدہ لیا۔
پنڈال میں نواز شریف، شہباز شریف اور پاکستان زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے بلند کئے گئے۔