Oct 11, 2018 09:55 pm
views : 380
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh Meets USA Council General
کراچی،گورنر سندھ عمران اسماعیل سے امریکہ کے سفیر پال جونز کی ملاقات
گورنر سندھ عمران اسماعیل
سے امریکہ کے سفیر پال جونز نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی،کراچی میں تعینات
امریکی قونصل جنرل جواین ویگنر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔
ملاقات میں
پاک امریکہ اقتصادی تعلقات ،صوبہ میں سماجی شعبہ کی ترقی میں امریکی
تعاون، ملک کے معاشی حب میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول کی موجودگی
،مختلف شعبوں میں مزید تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گور نر سندھ کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ
اقتصادی تعاون میں مزید اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے،اس ضمن میں دونوں ممالک
کے مابین سرمایہ کاروں اور صنعت کاروں کے وفود کا تبادلہ ضروری ہے،سی پیک
پاک چین اقتصادی تعاون کا بے مثال منصوبہ ہے،امریکی سرمایہ کار بھی اس میں
سرمایہ کاری کے مواقعوں سے فائدہ اٹھائیں۔
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ
ملک کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لئے وفاقی حکومت ہر شعبہ میں اقدامات کر
رہی ہے،سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔گورنر
سندھ
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک امریکہ اقتصادی تعاون میں اضافہ کے لئے بھرپور کوشش کروں گا۔