اسلام آباد:پاکستان کے پاس آئی ایم ایف جانے کی وجہ چینی قرضے ہیں ، امریکا
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا پریس کانفرنس سے کہنا تھا پاکستان
نے آئی ایم ایف کو قرض کی باضابطہ درخواست دے دی، اس کی وجہ مشکل معاشی
صورتحال ہے، پاکستان قرضوں میں جکڑا ہوا ہے۔ ترجمان نے پاکستان کےآئی ایم
ایف کے پاس جانے کی مبینہ وجوہات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا اس کی ایک وجہ
چینی قرضے بھی ہیں تاہم انہوں نے امریکی قرضوں کی بات نہیں کی۔ ہیدر نوئرٹ
نے مزید کہا کہ یہ قرضہ جات پاکستان کے لیے مشکل تر ہو گئے ہیں۔