اسلام آباد:وزیر اطلاعات سے سویڈن کی وزارت خارجہ کی سفیر سے ملاقات
وزیر اطلاعات فواد چوہدری سے سویڈن کی وزارت خارجہ کی سفیر انیکا بن ڈیوڈ
کی ملاقات ہوئی ،انیکا بن ڈیوڈ سویڈش وزارت خارجہ کی انسانی حقوق، جمہوریت
اور قانون کی حکمرانی کی سفیر ہیں ۔ملاقات میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ
پاکستان ایک جمہوری ملک ہے،پاکستان میں عدلیہ آزاد اور سول سوسائٹی
انتہائی متحرک ہے ،موجود حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ،سویڈن کے ساتھ تعلقات کو قدر کی
نگاہ سے دیکھتا ہے،تحریک انصاف نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق آگاہی کو
اپنے منشور کا حصہ بنایا ہے،وزیراعظم عمران خان نے صاف اور سرسبز پاکستان
کی بنیاد رکھی ہے،عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہے
ہیں،پاکستان کی مسلح افواج اورسکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور آپریشن کی
بدولت ملک میں امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے