پاکستانی معیشت کا حب کراچی گزشتہ کئی ادوار سے بے شمار مسائل سے گھرا ہوا ہے
ایک طرف جہاں مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ،
اسپتالوں میں بہتر سہولیات میسر نہ ہونے کے باعث لوگ موت کے گھاٹ اتر رہے ہیں
تو وہی دوسری طرف منشیات کے استعمال کا بڑھتا رجحان بھی ہماری نوجوان نسل کو برباد کرنے پر تلا ہوا ہے
چرس، پاوڈر ، آئس کے شہر قائد میں کھلے عام فروخت اور استعمال نے کئی ماوں کی گودے اجاڑ دیں ہیں
ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ منشیات کے عادی لوگوں کا علاج ممکن ہے
اور علاج کے بعد صحت مند زندگی بھی گزاری جاسکتی ہے لیکن اس صورت میں کہ
دوبارہ اس عادت کی طرف مائل نہ ہو
اس حوالے سے بہت لوگ مثال کی صورت میں موجودہ ہے ،جو منشیات کے عادی تھے لیکن علاج کے بعد وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں