کراچی:وزیر بلدیات سندھ کی زیر صدارت کچی آبادی ڈپارٹمنٹ کا اجلاس
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کی زیر صدارت کچی آبادی ڈپارٹمنٹ کا اجلاس منعقد
کیا گیا ۔اجلاس میں سیکرٹری کچی آبادی، ڈی جی کچی آبادی اور تمام افسران
شریک ہوئے۔اجلاس میں وزیر بلدیات کو صوبے بھر کی کچی آبادیوں کے حوالے سے
مکمل بریفنگ دی گئی۔وزیر بلدیات نے کچی آبادیوں کے مسائل اور اب تک دی جانے
والی سہولیات سمیت دیگر معلومات حاصل کی۔
اجلاس میں وزیر بلدیات نے کہا تھا کہ سندھ حکومت چاہتی ہے کہ صوبے میں تمام
کچی آبادیوں کو ریگولائیزکرنےکے حوالے سے تجاویز پیش کی جائیں،ہم چاہتے
ہیں کہ کچی آبادیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور وہاں کے
عوام کا معیار زندگی بہتر بنایا جائے