احتساب
عدالت میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت جج محمد
ارشد ملک نے کی۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف احتساب عدالت میں پیش
ہوئے۔عدالت میں سماعت کے آغاز پرمعاون وکیل نے بتایا کہ خواجہ حارث سپریم
کورٹ میں مصروف ہیں جبکہ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ نیب کے
پراسیکیوٹر بھی سپریم کورٹ میں ہیں۔
استغاثہ نے کہا کہ العزیزیہ میں
شواہد مکمل ہونے سے متعلق بیان وہی دیں گے۔معاون وکیل نے کہا کہ جے آئی ٹی
سربراہ واجد ضیاء کا بیان خواجہ حارث کی موجودگی میں ریکارڈ کرانا چاہتے
ہیں۔بعدازاں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف نیب ریفرنسز
کی سماعت پیرتک ملتوی ہوگئی۔