Oct 12, 2018 03:08 pm
views : 401
Location : Different Areas
Multan- Anti-Encroachment cell Grand Operation
ملتان۔ تجاوزات کیخلاف تیرہویں روز بھی کریک ڈاؤن
ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر ملتان میں مسلسل تیرہویں روز تجاوزات
کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی
سربراہی میں لوہا مارکیٹ اور حرم گیٹ میں بھی آپریشن جاری،آپریشن کے دوران
بھاری مقدار میں پختہ تعمیرات مسمار کرکے سامان قبصے میں لے لیا گیا
بھاری مشینری کے ذریعے ناجائز تعمیرات مسمار کرکے ملبہ جات بھی فوری کلئیر
کردیے گئے،آپریشن میں میونسپل کارپوریشن،ایم ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی
مشینری اور افرادی قوت نے حصہ لیا،
اسسٹنٹ کمشنر سٹی کا کہنا ہے کہ تاجر برادری کا تجاوزات آپریشن کے خلاف
آپریشن میں مثالی تعاون حاصل ہے۔شہری قبضہ مافیا کیخلاف جہاد میں حصہ لیکر
قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں