چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زراری کے تھر کو بیس سال آگے قرار دینے کے
بیان پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کا رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت
کی نااہلی، عیبوں کو چھپانے کے لیے بلاول بھٹو زرداری خود میدان میں آچکے
ہیں۔ بلاول بھٹو کا تھر کو بیس سال آگے قرار دینا مرتے ہوئے بچوں کے ساتھ
مذاق کے مترادف ہے ۔
حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت بلاول بھٹو کے سافٹ فیس کے پیچھے
چھپنے کی کوشش کررہی ہے ۔ 205ارب کا بجٹ کہیں نظر نہیں آرہا ایمبولینس سے
لیکر ادویات تک پیسوں پر مل رہی ہیں موبائل میڈیکل یونٹس ناکارہ ہوچکے ہیں
۔750آر ا وپلانٹ لگائے گئے جن میں 80فیصد ابھی تک بند پڑے ہوئے ہیں جس میں
ساڑھے 7ارب سندھ حکومت نے کھالئے ۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سال کی گندم کی 6000بوریوں میں مٹی اور کیڑے نکل آئے ہیں غریبوں کو
دینے کی بجائے انہیں بیچنے کے لیے رکھ دیا ہے ۔ایک وزیر صاحب نے تھر پارکر
میں ڈیم کا ذکر کیا تو وہ 15ڈیم 1990سے بنے ہیں پیپلزپارٹی کا کارنامہ نہیں ہے ۔
حلیم عادل شیخ نے چیف جسٹس سے اپیل کی کہ وہ آئیں اور تھرپارکر کے دراز علاقوں
کا دورہ کریں ۔