سندھ
کی صوبائی حکومت کے تحت بلدیاتی اداروں کو دس فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل
دیدی گئیں۔ اس حوالے سے بارہ دری میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں میئر کراچی وسیم اختر ، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب بھی شریک تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے 10 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل بلدیاتی اداروں کے سپرد کیں۔
تقریب
سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کچھ اور لوگوں نے
اسنارکل مانگی تھی تاہم بلدیاتی اداروں کو اسکی فراہمی ضروری تھی۔
مراد
علی شاہ نے مزید کہا کہ ایک ایک فائر بریگیڈہر اضلاع کو دی جائے گی جن
میں سکھر، حیدرآباد، شہید بے نظیر آباد، میرپورخاص، لاڑکانہ ، جیکب
آباد، قاسم آباد اور حیدرآباد شامل ہیں۔