Oct 12, 2018 07:33 pm
views : 363
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Closing.mp4
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 880 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ (12 اکتوبر
2018ء) کو مارکیٹ میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس
ہنڈریڈ انڈیکس 880 پوائنٹس کی کمی کے بعد 37517 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 332 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 61 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 254 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔