Oct 12, 2018 07:41 pm
views : 462
Location : Domestic Place
Quetta- Senior Politition Abdul Hayee Baloch & Lashkari Raisani Press Conference
کوئٹہ، آزاد انتخابات کا زمانہ 1970ء کے انتخابات کے بعد ختم ہوگیا تھا ، عبدالحئی بلوچ
بلوچستان کے معروف قومپرست رہنماء عبدالحئی بلوچ کا کہنا ہے کہ میرا ذاتی
خیال ہے کہ ہمارے یہاں انتخابات صاف وشفاف نہیں ہوتے، آزاد انتخابات کا
زمانہ 1970ء کے انتخابات کے بعد ختم ہوگیا تھا لیکن پھر بھی ہم سیاسی لوگ
ہیں، جدوجہد جاری رکھیں گے اور عوام کو منظم کریں گے ۔
ضمنی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالحئی
بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ خلائی مخلوق کہتا ہے ، کوئی طاقتور حکمران کہتا
ہے اور کوئی کیا نام دیتا ہے بہرحال عوام کی طاقت سے ان کو روکا جاسکتا ہے،
مستونگ کے عوام باشعور ہیں، ہمیشہ انہوں نے قوم پرستانہ جدوجہد کا ساتھ
دیا ہے اور 1948ء سے لے کر جمہوریت کیلئے جدوجہد کرتے رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں مستونگ کے غیور، باشعور، بہادر، دانشور اور
پڑھے لکھے لوگ جو شعور رکھتے ہیں وہ ضمنی انتخابات کو اس حوالے سے اہمیت
دیں گے کہ ایک طرف سے قوم پرست امیدوار ہے اور دوسری طرف سے سرکاری امیدوار
میدان میں ہے، ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ ہمارے امیدوار ضمنی انتخابات میں
کامیاب ہوں۔
اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء لشکری رئیسانی کا کہنا
تھا کہ بلوچستان کے قوم پرست، فکر رکھنے والے سیاسی کارکنان اور سیاسی
جماعتیں آج اس بات کی ضرورت محسوس کررہی ہیں کہ بلوچستان کے حقوق، وسائل
اور قومی وجود کا مشترکہ دفاع کرنا چاہیے، جس کیلئے ایک مشترکہ جدوجہد کی
ضرورت ہے۔ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی حمایت کرتے ہیں اور ان کے موقف کی تائید
بھی کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستونگ کے عوام کئی دہائیوں سے قومپرستانہ سیاسی
فکر کے ہر اول دستے کی حیثیت سے ہمیشہ اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہے ہیں،
ہم یہ سمجھتے ہیں چودہ اکتوبر کو بلوچستان کے سیاسی کارکنان، سیاسی شعور
رکھنے والے لوگوں کی فتح ہوگی۔