Oct 12, 2018 09:41 pm
views : 474
Location : Different Areas
Rawalpindi- Karachi TLP Protest
کراچی، تحریک لبیک پاکستان کے آسیہ ملعونہ کی ممکنہ رہائی کیخلاف ملک بھر میں مظاہرے
تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے آسیہ ملعونہ کی ممکنہ رہائی کے خلاف ملک بھر
میں لبیک یا رسول اللہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ راولپنڈی اور کراچی کے
مختلف مقامات پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے سڑکوں پر پیدل مارچ کیا،
مارچ کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ
مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کا سلسلہ بھی مسلسل جاری رہا۔
مظاہرین کا موقف تھا کہ ملعونہ آسیہ کی سزا صرف موت ہے اس کی رہائی کا سوچا بھی گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا۔
راولپنڈی میں ٹی ایل پی کے تحت نکالے گئے لبیک یا رسول اللہ مارچ میں شریک
کارکن عبدالرحمن کا کہنا تھا کہ گستاخ رسول ﷺ آسیہ ملعونہ کو سیشن عدالت
اور ہائی کورٹ نے سزائے موت کی سزا سنائی ہے لیکن حکمرانوں کی خواہش ہے کہ
اسے چھوڑ دیا جائے لیکن ہم یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اگر آسیہ ملعونہ کو
چھوڑا گیا تو ان حکمرانوں کا حشر بھی نواز شریف کی طرح ہوگا۔ علماء کا
متفقہ فیصلہ اور قرآن وحدیث کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے۔ گستاخ رسول کے سر
قلم پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔