اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے لوک ورثہ کا دورہ
وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے لوک ورثہ کا دورہ کیا۔
وزیر
اطلاعات نے میوزیم کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیااس موقع پر ڈی جی لوک
ورثہ نے وزیر اطلاعات کو لوک ورثے کی مختلف امور پر بریفیگ دی۔
اس موقع
پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ لوک ورثہ حکام قومی ورثے اور فنون کو
محفوظ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں،فن کا تحفظ،مقامی ثقافت کا فروغ اور
نئی نسل کو اس سے آگاہ کرنا ہماری زمہ داری ہے۔
چوہدری فواد کا کہنا
تھا کہ پاکستان ایک خاص اور منفرد ثقافت کا حامل ملک ہے جس کے ورثے کے
تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں،ثقافت اور ورثہ کے تحفظ کے لیے وفاقی اور
صوبائی سطح پر اشتراک سے اقدامات کی ضرورت ہے،دور دراز علاقوں سے مقامی
فنکاروں کو بلا کر قومی سطح پر حوصلہ افزائی کرنا ہو گی،لوک ورثہ کے پلیٹ
فارم پر مقامی فنکاروں کے درمیان مقابلہ منعقد کروایا جائے اور مقامی
فنکاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ڈی جی لوک ورثہ نے وزیر اطلاعات کو
ثقافتی لوک میلہ کے منقد کروانے اور انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا،وزیر
اطلاعات نے قومی ثقافتی میلہ کے انعقاد پر لوک ورثہ حکام کی کاوش کو سراہا
وزیر
اطلاعات کاکہنا تھا کہ ہمیں اس طرح کے تہواروں کو قومی سطح پر زیادہ منعقد
کرنے کی ضرورت ہے،تہواروں سے مقامی فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور قومی سطح
پر ان کی نمائندگی ہو گی،لوک ورثہ کو ادارے کو منافع بخش بنانے کے لیے
مارکٹنگ اور سیلز کے شعبے کو فعال بنانا ہوگا